داعش کیخلاف اپوزیشن جنگجوؤں کو جلد تربیت دی جائیگی، امریکا

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ شام میں شدت پسند تنظیم داعش کو شکست دینے کے لیے اپوزیشن جنگجوؤں کی تربیت کا پروگرام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق، داعش کے خلاف لڑنے والے اپوزیشن جماعتوں کے جنگجوؤں کی تربیت کا آغاز موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہو سکتا ہے، اس سلسلے میں افراد کا انتخاب کیا جارہا ہے۔

پنٹاگون کے پریس سیکریٹری جان کربیِ کے مطابق جب تربیتی پروگرام شروع ہو جائے گا تو اس وقت تربیتی پروگرام میں مدد دینے کے لیے مزید امریکی فوجیوں کی ضرورت پڑے گی۔

تاہم انہوں نے امریکی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا، ترکی، قطر اور سعودی عرب نے ان جنگجوئوں کی تربیت کے لیے جگہ فراہم کرنے کی ہامی بھری ہے۔