داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں نے وڈیو جاری کر دی

ISIS

ISIS

قاہرہ (جیوڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں نے ایک وڈیو جاری ہے جس میں مبینہ طور پر لیبیا سے اغوا کیے جانے والے 21 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ان اِفراد کو گزشتہ برس دسمبر اور جنوری کے دوران اغوا کیا گیا تھا اور ان کا تعلق مصر کے قدیم عیسائی فرقے سے تھا۔

وڈیو میں تمام مغویوں کو نارنجی لباس پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جنہیں بعد ازاں قتل کر دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب مصر کے صدر السیسی نے کہا ہے کہ 21 افراد کی ہلاکتوں کے خلاف ہم داعش کے خلاف بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔