داعش نے 500 سیکورٹی اہلکاروں کو بیوی بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا

ISIS

ISIS

بغداد (جیوڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش نے عراق شہر رمادی میں 500 سیکورٹی اہلکاروں کو ان کے بیوی بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

شہر کی کئی عمارتوں پر داعش کے پرچم لہرا رہے ہیں جبکہ ہزاروں خوفزدہ شہری علاقہ چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

دوسری جانب شامی فوج نے تاریخی علاقے تدمر میں داعش جنگجوؤں کو مار بھگایا ہے۔ علاقے میں ہزاروں سال پرانے آثار قدیمہ موجود ہیں۔

جنہیں اقوام متحدہ نے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کر رکھا ہے۔