دمشق (جیوڈیسک) داعش نے شام میں ان کے خلاف کارروائیوں میں شامل اتحادی افواج کا ایک جنگی طیارہ مارگرا کر اس کا پائٹ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے شام کے شمالی قصبے رقہ میں گولا باری کرتے ہوئے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہے، دوسری جانب داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ مار گرایا گیا طیارہ اردن کی فضائیہ کا ہے اور پائلٹ ان کے قبضے میں ہے۔
اس حوالے سے شدت پسند گروپ کے حامیوں نے انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں بظاہر پائلٹ کو مسلح افراد کے نرغے میں دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اردن ان 4 عرب ممالک میں سے ایک ہے جو داعش کے خلاف امریکا کی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کا حصہ ہیں۔