دمشق (جیوڈیسک) شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک برطانوی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے شامی فوجیوں کے علاقے سے نکل جانے کے بعد داعش نے قبضہ کیا۔ الطنف کا علاقہ صوبہ حمس میں واقع ہے اور تاریخی شہر پلمیرا سے 240 کلومیٹر دور ہے۔
پلمیرا پر داعش پہلے ہی قبضہ کر چکی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق رابطہ کرنے پر داعش کے ایک رکن نے الطنف پر قبضے کی تصدیق کی ہے۔ داعش نے عراق اور شام کے وسیع علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے اور امریکا عراقی افواج کے ساتھ اسکے ٹھکانوں پر فضائی حملے کر رہا ہے۔