واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے یورپ میں حملوں کیلیے اپنے 400 ارکان بھیجے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیکیورٹی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جن پر حملے کیے جانے ہیں ان میں یورپی اور عراقی انٹیلی جنس اہلکاروں کے علاوہ شدت پسند نیٹ ورکس کا جائزہ لینے والے ایک فرانسیسی رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔
داعش نے مغربی ممالک کیخلاف حملوں کی تربیت دینے کیلیے خصوصی عسکری کیمپ تیار کیے ہیں، ذمے داران کے مطابق یورپ بھیجے گئے جنگجوؤں کو یہ احکام دیے گئے ہیں کہ وہ مناسب وقت اور مقام پر بہتر سے بہتر انداز میں اپنے مشن پر عمل درآمد کریں۔