الرقہ (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر الرقہ میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جہاں داعش کے ایک شرعی جج نے مبینہ چور کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا تھا۔
اس حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے مبینہ چور کو بھرے مجمع میں لایا گیا اور گوشت بنانے والے ٹوکے سے دائیاں ہاتھ کاٹ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس واقعہ کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں لوگ پہلے سے ہی وہاں موجود تھے۔
داعش کے جنگجو آنکھوں پر پٹی باندھے ایک نوجوان کو کھلے میدان میں لائے جہاں ایک لکڑی کا ٹیبل موجود تھا۔ داعش کے جنگجوؤں نے مبینہ چور کا ہاتھ ٹیبل پر رکھا اور گوشت بنانے والا ٹوکا چلا دیا۔
ہاتھ کٹنے کے بعد مبینہ چور کی مبینہ مرہم پٹی کی گئی اور اسے وہاں سے لے جایا گیا۔