داعش میں دنیا کے 51 مختلف ملکوں کے شہریوں نے شمولیت اختیار کی

ISIS

ISIS

دمشق (جیوڈیسک) پوری دنیا میں دہشت کی علامت سمجھی جانے والی شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔ تنظیم سے منسوب دستاویزات کے مطابق دنیا کے 51 ممالک کے شہری داعش کے لیے لڑ رہے ہیں۔

ان میں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور دوسرے یورپی ممالک کے شہری شامل ہیں۔ 22 ہزار جنگجوؤں سے متعلق منظر عام پر آنے والی دستاویزات کے مطابق داعش کے لیے لڑنے والوں میں 25 فیصد جنگجو سعودی عرب سے تعلق رکھتے ہیں۔

جرمن وزیر داخلہ تھامس ڈی میزیرنے دستاویزات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان دستاویزات سے شدت پسند تنظیم کی اندرونی ساخت کا اندازہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے۔