اسلام آباد : ترنول سے اسلحہ برآمدگی کی ایف آئی درج کر لی گئی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے علاقے ترنول سے اسلحہ کی برآمدگی کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اورملزم کا تین روز کا جسمانی ریمانڈ بھی لے لیا گیا، اسلام آباد کے علاقے جی 15 خیابان کشمیر ترنول کے ایک گھر سے پولیس نے گزشتہ رات کارروائی کرکے ایک گھر سے اسلحہ، جاسوسی کے آلات اور بارود سے بھرے کھلونا طیارے برآمد کیے، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا، جبکہ گھر سے ڈیٹونیٹر اور بارودی مواد کے ساتھ 20 سے زیادہ کلاشنکوف، 4 پستول، ہینڈ گرنیڈ اور وائرلیس سیٹ بھی ملے۔ اسلحہ کی برآمدگی کی ایف آئی آر تھانہ ترنول میں درج کردی گئی۔

ایف آئی آر میں ایکسپلوسیو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں ایک ملزم محمد شعیب کی گرفتاری درج کی گئی ہے۔ جبکہ واقعے کے ایک ملزم محمد شعیب کو مقامی عدالت میں پیش کر کے تین دن کا جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔