اسلام کے علاوہ کوئی نظام قبول نہیں کیا جائے گا : فضل الرحمان

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

تونسہ شریف(جیوڈیسک)جمیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ امن کے قیام کے بغیر ممکن نہیں جس کے لئے اسلام کی حاکمیت ضروری ہے۔

تونسہ شریف اقبال پارک میں جسلہ عام سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی اور خیبر پختونخوا میں آگ برس رہئی ہے ملک میں جنگ کی صورتحال ہے جو حکومت آئے گی۔

اس کے لئے امن کو قائم رکھنا بے حد ضروری ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پرویز مشرف اگر افغانستان کی جنگ میں پاکستان کو فریق نہ بناتا تو آج ملک میں دہشت گردی کی یہ افسوس کن صورتحال نہ ہوتی۔ انھوں نے کہا کہ اگر عوام نے ہمیں موقع دیا تو ہم پاکستان کو روشن پاکستان بنا دیں گے۔