دین ِ اسلام ہی زندہ قائم اور کشادگی کا حامل نظام ہے۔ صوفی مسعود احمد

فیصل آباد : مذاہب عالم میں اسلام کو اسی لئے مرکزی حیثیت حاصل ہے کہ اس کی تعلیمات قیامت تک تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قبول اسلام کی سعادت حاصل کرنیوالے ہندو خاندان کے سربراہ محمد ابراہیم (مہر رام ولد ہسو رام) اور اس کی بیوی زہرہ مائی (پیرو مائی) نے مورخہ 20-08-2013کو آستانہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ پر کیا۔ محمد ابراہیم نے اپنی بیوی سمیت 9بچوں کے ہمراہ جناب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کی حسن ِ اخلاق اورفلاحِ انسانیت کیلئے کی گئی کاوشوں سے متاثر ہو کر سچے دل سے اسلام قبول کرلیا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد محمد ابراہیم نے اپنے بیوی بچوں سمیت صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کے دست ِ حق پر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ میں بیعت کی سعادت بھی حاصل کر لی۔ محمد ابراہیم کے 9بچے جن کے نئے اسلامی نام رکھ دیئے گئے ہیں۔ ان میں فیضان علی (کرشن رام)، نور علی (سانول رام)، محمد ندیم (کالو رام)، محمد یوسف (پیلاج رام)، محمد نوید (شنکر رام)، محمد بلال (سُرجن رام)، محمد ایوب (رمیش رام)، مہرین بی بی (جیول بی بی)، نجمہ بی بی (جیون بی بی) شامل ہیں۔

صوفی مسعود احمد صدیقی کی اسلام اور روحانیت کے فروغ کیلئے شبانہ روز کاوشوں سے مذاہب عالم (ہندو، سکھ، عیسائی، بہائی، پارسی و دیگر ) سمیت روحانیت کو نہ سمجھنے والے لاکھوں لوگ اسلام کی درخشاں تعلیمات سے فیض یاب ہورہے ہیں۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی طرف سے نیو مسلمز کو مبارکباد دی گئی اور راہِ حق پر استقامت کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔