ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) اہل سنت انٹر نیشنل کے مرکزی صدر و پرنسپل جامعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ پیر عبدالقادر نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں رواداری، محبت اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، نواسہ رسولۖ جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین کی عظیم قربانی نے اسلام کو زندہ کر دیا،فلسفہ شہادت ہمیں در گذر اور صبر و تقویٰ کا درس دیتا ہے، امت مسلمہ کو اپنے فروعی اختلافات کو بھلا کر صرف اور صرف اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہو کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کر نا ہو گا۔
امت مسلمہ کا اتحاد وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے، تمام مکاتب فکر عاشورہ محرم کے تقدس کو مدنظر رکھ کر باہمی اتفاق کا مظاہرہ کریں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ انوار العلوم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر مفکر اسلام علامہ منیر عالم ہزاروی، وائس پرنسپل جامعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ صاحبزادہ محمود احمد عباسی،جے یو آئی (نورانی) گروپ کے ضلعی صدر پیر سعید نقشبندی، راجہ محمد نجیب عباسی بھی موجود تھے۔
پیر عبدالقادر نے کہا کہ دشمنان اسلام مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے عمل مین مصروف ہے تاکہ ہم ٹکڑوں میں بٹ کر کمزار ہو جائے اور دشمن اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کو آسان بنا سکے ، ہمیں کبھی فرقہ واریت اور کبھی لسانی، صوبائیت، اور قومیت کے نام پر تقسیم کیا گیا اور کبھی ہمارے درمیان ایسے فساد پید اکرنے کی کوش کی گئی جس سے نہ صرف اسلام بلکہ پاکستان کی اساس کو بھی نقصان پہنچا ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہر کلمہ گو سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ملک دشمن و دین دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر جدوجہد کریگی اپنی افواج پاکستان کے ہاتھ مضبوط کرینگے اور فرقوں میں بٹنے کی بجائے صرف مسلمان کہلانے پر فخر محسوس کرینگے۔
اس وقت امت مسلمہ پر جو زوال آیا ہوا ہے اسکی بڑی وجہ ہمارے آپس کی رنجشیں اور گروپ بندیاں ہیں ۔جس کا ملک دمشن قوتیں مکمل فائدہ اٹھا رہی ہیں،اور وہ چاہتی ہیں کہ یہ ملک ترقی کی منازل طے نہ کرے ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ بھی یہی وجوہات ہیں،ان کہنا تھا کہ ضرب عضب کے کامیاب آپریشن سے امن کی دشمن قوتوں کا منہ کی کھانی پڑی ہے ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے جو نہ سرف دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے بلکہ سرحدی محاز پر بھی دشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038