اسلام آباد : وفاقی بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر تقرریاں و تبادلے

Islambad

Islambad

اسلام آباد(جیوڈیسک)وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کر دیئے گئے،چیف کمشنر اسلام آباد طارق پیرزادہ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس اور جواد پال کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری آئی ٹی شاہد رشید کو سیکرٹری صنعت و پیدوار جبکہ تقرری کے منتظر ظفر اقبال قادر کو سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی لگایا گیا ہے۔

عبدالخالق کو سپیشل سیکرٹری خزانہ اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری فضل عباس میکن کو ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور تعینات کیا گیا ہے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری حسن رضا کا تبادلہ وزارت تجارت میں کردیا گیا ہے جبکہ آصف شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری اکنامک افیئر ڈویژن مقرر کر دیا گیا ہے۔