سرینگر (جیوڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے موثر کردار ادا کرے۔ میر واعظ عمر فاروق نے ایک انٹرویو میں کہا اسلامی تعاون تنظیم نے کشمیریوں کی حالت زار کے بارے میں حال ہی میں جو تشویش ظاہر کی ہے وہ کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کو مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے۔ میر واعظ نے کہا او آئی سی نے انہیں 18 اور 19 جون کو سعودی عرب کے شہرجدہ میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے 41 ویںاجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔