اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو قرضہ فراہم کرے گا

Development Bank

Development Bank

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کیلئے اسلامی ترقیاتی بینک، پاکستان کو 15 اگست سے پہلے 33 کروڑ ڈالر سے زائد قرضہ فراہم کرے گا وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض کا معاہدہ ہوا تھا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو پچھترکروڑ یورو یعنی تقریبا ایک ارب ڈالر کا قرض ملنا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تقریبا تینتیس کروڑ ڈالر سے زائد کی ابتدائی قسط پندرہ اگست سے پہلے مل جائے گی۔ اس کے علاوہ اگست میں ہی پندرہ کروڑ ڈالر مالیت کی کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات بھی پاکستان کو ملنے کا امکان ہے۔