ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) وزیر مال خیبر پختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ اسلام سے دوری کی وجہ سے ملک میں انتشار ہے۔ اسلام کی سربلندی کیلئے کام کرنیوالے جماعتوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ہم سب ایک ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام نظریہ پاکستان وتحفظ حرمین الشریفین کانفرنس وتقریب حلف برداری کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا۔ تقریب میں کوآرڈنیٹروزیراعلیٰ پنجاب وچیئرمین الیکشن بورڈمرکزی اہلحدیث پاکستان پروفیسر ڈاکٹرعبدالغفور’صوبائی صدر خیبرپختونخواہ مرکزی اہلحدیث مولانافضل الرحمن مدنی’ضلعی امیرراجہ اخترحسین’ضلعی امیرجماعت اسلامی زاہدمحب اللہ ایڈووکیٹ’ امیرجماعتہ الدعوة حافظ احسان اللہ سمیت دیگرموجودتھے۔سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ دین سے دوری کی وجہ سے فرقہ واریت اورملک میں بدامنی ہے۔
خیبرپختونخواہ حکومت اسلام کی سربلندی کیلئے عملی طورپرکام کررہی ہے۔اپنی زندگی کو اسلام کے اصولوںکے مطابق گزاریںگے۔کوآرڈنیٹروزیراعلیٰ پنجاب وچیئرمین الیکشن بورڈ مرکزی اہلحدیث پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفورراشدنے کہا کہ پاکستان حرمین الشریفین پر قربانی دینے والوںنے بنایاہے۔دنیاکوہمارے حکمران ملک کا کبھی سیکولرچہرہ نہیں دکھا سکیں گے۔
ہماراملک اسلامی ہی رہے گا۔ اسلام اخوت وبھائی چارے کادرس دیتاہے۔علامہ احسان ظہیر’ محمدخان نجیب کی قربانیاں قرآن وسنت کی بالادستی کیلئے تھیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے نومنتخب ضلعی کابینہ کے عہدیداران سے حلف بھی لیا۔