اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے پہلے حکم پراسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کیلئے مہم کا آغاز کردیا۔ کم عمر ڈرائیوروں کے لئے خصوصی وارننگ جاری کردی گئی۔ وفاقی دارالحکومت کی ماڈل ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے لئے خصوصی آ گاہی مہم کا آ غاز کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے مین تجارتی مرکز بلیو ایریا جناح ایونیو کے ٹریفک سگنل پر خصوصی آ گاہی کیمپ قائم کیا گیا۔ جہاں ٹریفک پولیس سمیت سکول و کالج کے طلبا و طالبات کی جانب سے شہریوں میں دوران سفر ٹریفک قوانین کے حوالے سے خصوصی پمفلٹ اور تحائف تقسیم کئے گئے۔
ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر معین مسعود نے اے آ روائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کا بنیادی مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ آ ئی جی اسلام آباد پولیس سمیت دیگر افسران نے گاڑی چلانے والوں میں ٹریفک قوانین پر عملدر آ مد کرنے کے حوالے سے خود بھی پمفلٹ تقسیم کئے اور انہیں قوانین کے بارے میں آ گاہی دی۔