اسلام دنیائے انسانیت کو امن اور سلامتی سے ہمکنار و مستفید کرنیوالا مذہب ہے۔ سید شاہد علی

Syed Shahid Ali

Syed Shahid Ali

فیصل آباد : اسلام دنیائے انسانیت کو امن اور سلامتی سے ہمکنار و مستفید کرنیوالا مذہب ہے سماجی، اخلاقی اور معاشرتی برائیوں کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے۔ ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے سٹی صدر سید شاہد علی شاہ نے ختم بخاری کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلمان مغربی تہذیب مین متفرق ہو کر بے سکونی و بے اطمینانی کی کیفیت سے دو طار ہیں۔مسلمان قرآن و سنت سے تعلق مضبوط بنا کر کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں قرآن و سنت سے کمزور پڑ جانے والے تعلق کو مضبوط بنا کر ہی ہم کامیاب و مطمئن زندگی گزار سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیا م امن اور نظام مملکت چلانے کیلئے سیرت مصطفی سے بڑھ کر کوئی او ر دستور و منشور نہیں آج کے پر فشن دور میں مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ سیرت مصطفی کو اپنے لئے مشکل راہ بنا لیں تاکہ امت کی عظمت رفتہ بحال ہو سکے۔