اسلام کے تشخص کو نقصان پہنچنے نہیں دینگے، ثروت قادری

Sarwat Qadri

Sarwat Qadri

کراچی (جیوڈیسک) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثرو ت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام کے تشخص کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، بے حیائی، فحاشی اور اسلامی اقدار کے منافی پروگراموں پر پابندی عائد کی جائے، آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں مگر آزادی صحافت کے نام پر حدسے تجاوز کو برداشت نہیں کرینگے، جیو کے ایشو پر علما اہلسنت جو بھی لائن آف ایکشن دیں گے سنی تحریک لبیک کہے گی۔

پاک فوج زندہ باد ریلی کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی کے مشکور ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفاع پاکستان پاک فوج زندہ باد ریلی کی کامیابی کے بعد مرکز اہلسنت پر کارکنان کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے مگر جمہوریت کے دعویداروں نے عوام کے حقوق کو پامال کیا ہوا ہے جو جمہوری قدروں کے منافی ہے، حکومت جمہوری طرز پر رہتے ہوئے عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرے،انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو شعور سے ناکام بنایا جائے۔