کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی کے معروف عزادار مرزا وقار احمد (ڈیڈی بھائی) کی رہائش گاہ شاہ فیصل کالونی نمبر 5میں منعقدہ محرم الحرام کی سالانہ مرکزی مجلس سے مرزا صابر شکیب نے کہاکہ اسلام ظلم سے نفرت اور مظلوموں کی حمایت کی بات کرتا ہے اور اسی فکر و فلسفے کی بقاء اور حیات کے لئے امام حسین اور اُن کے رفقاء نے میدان کربلا میں ظلم کے سامنے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے کہاکہ امام حسین اور اُن کے رفقاء نے اپنی شہادت کے ذریعے اسلام کو زندہ و جاوید کردیا انہوں نے کہا کہ امام حسین اور رفقاء کی کربلا میں دی گئی قربانی کو اُمت مسلمہ تا قیامت تک فراموش نہیں کرسکتی نواسہ رسول ۖ کی شہادت کو دنیا میں بسنے والے تمام مسلمان احترام سے مناتے ہیں۔