کراچی (اسٹاف رپورٹر)مفتی جان محمد نعیمی نے کہاکہ عبدالسبحان قادری سچے عاشق رسول تھے ،ساری زندگی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کو پھیلانے اور اس کی سربلندی کے لئے وقف کررکھی تھی دینی تعلیم کے فروغ اور پاکستان میں نظام مصطفیۖ کے قیام کے لئے عبدالسبحان قادری نے طویل جد و جہد کی آج شہر کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں لاکھوں مریدین عبدالسبحان قادری کی پیروی کرتے ہوئے اُن کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں مفتی جان محمد نعیمی نے مفتی عبدالسبحان قادری کے خلیفہ خاص صوفی ارشد علی کاظمی القادری کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مفتی عبدالسبحان قادری کے مشن کو گائوں اور دیہاتوں میں پھیلانے کے لئے عملی اقدامات کرنے میں مصروف ہیں ان خیالا ت کا اظہار مفتی جان محمد نعیمی نے مفتی عبدالسبحان قادری کے عرس کے موقع پر دارلعلوم سبحانیہ رحیمیہ بن قاسم ٹائون ضلع ملیر میں منعقدہ عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
تقریب سے خلیفہ صوفی سید ارشد علی کاظمی القادری ،سید عبدالقادری شاہ شیرازی ،عبدالجبار نیازی ،فضل معبود سنی یوتھ کونسل کے چیئر مین علی شاہ ،ڈاکٹر شعیب قادری،سید راشد علی قادری اور دیگر نے خطاب کیا تقریب میں ملک کے ممتاز ثناء خوان رسول ۖ حافظ طاہر قادری ،سہیل محبوبی،سید محمد عبدالرحیم اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عبدالسبحان قادری کی دینی علمی خدمات اور تحریک پاکستان میں کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خلیفہ صوفی سید ارشد علی کاظمی القادری نے کہاکہ با با جان مفتی عبدالسبحان قادری نہایت شفیق انسان وہ بڑوں اور چھوٹوں سے انتہائی ادب کے ساتھ پیش آتے اور ہمیشہ نیک کام کرنے اور اللہ کے دین کو پھیلانے کی دعوت دیتے ارشد علی کاظمی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مفتی عبدالسبحان قادری کے مشن پر ہمیں چلنے اور دین اسلام کے فروغ اور اس کی سر بلندی کے کے لئے کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔