اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں کے جنگل میں لگنے والی آگ نے چالیس سے پچاس کنال رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،سی ڈی اے کا عملہ ہاتھوں سے آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
اتوار کی شام تقریبا ساڑھے چھ بجے مارگلہ پہاڑیوں کے علاقے پیر سوہاوہ میں چیڑ کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چالیس سے پچاس کنال رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،سی ڈی اے کے شعبہ ماحولیات کے سولہ اہلکار پانی کے گیلنوں سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے۔
سی ڈی اے فائر بریگیڈز نے آگ بھجانے کے لئے گاڑیاں بھیجنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد سی ڈی اے کے آگ بجھانے والے عملے نے مقامی آبادیوں سے مدد مانگ لی ہے۔