دین اسلام اور سنت رسول میں زندگی کے تمام پہلوئوں کی راہنمائی موجود ہے: رفیق احمد مجددی

گوجرانوالہ : ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، لاقانونیت، بے روزگاری غربت افلاس معاشی ناہمواریوں سمیت تمام درپیش مسائل کا واحد حل نظام مصطفی کے نفاذ اور حضرت مجدد الف ثانی علیہ الرحمہ کی تعلیمات ہیں اب وقت ہے کہ امت مسلمہ اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کرے تاکہ اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے یوم حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی منعقدہ احاطہ میونسپل کارپوریشن نزد عالم بیکرز جی ٹی روڈ شاہین آبادکے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں قرآن وسنت کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیراہ ونا ہوگا۔ اسی میں ملکی استحکام وبقاء ممکن ہے۔

دین اسلام اور سنت رسول میں زندگی کے تمام پہلوئوں کی راہنمائی موجود ہے ضرورت صر ف اس امر کی ہے کہ ہم ان سے فیض یاب ہوں محفل پاک میں محمد سعید احمد صدیقی،صاحبزادہ محمد وسیم احمد مجددی، علامہ یاسین مجددی ، علامہ نوید اقبال مجددی ، علامہ انور سعیدمجددی ، علامہ اشفاق مجددی ، علامہ بشارت علی مجددی ، علامہ شاہد اقبال مجددی سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 Rafiq Ahmed Mujaddidi

Rafiq Ahmed Mujaddidi