گجرات : ممتاز مذہبی شخصیت صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا ہے کہ اسلام میں محبت اور اخوت کا درس ہے اور اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کی دل آزادی کرے۔
گجرات میں توہین رسالت کے حوالہ سے ہونے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور ایسے شر پسند عناصر کیخلاف کارروائی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور پر امن مسیحیوں کا بھی تحفظ کریں گے۔
وہ گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر صدر کرسچین یونیٹی فائونڈیشن مختار مسیح خاں’ لازر سندھو کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے انہوںنے کہا کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور جن شر پسند عناصر نے ایک پمفلٹ شائع کر کے گجرات کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی ہے انکو قرار واقع سزا ملنی چاہئے۔
باقی مسیحیوں کا تحفظ کیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر مسیحی راہنمائو ںنے اپنے تحفظات سے صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کو آگاہ کیا۔