لاہور: انجمن طلبہ اسلام نے ہر پلیٹ فارم پر اسلام اور نظریہ پاکستان کا دفاع کیا ہے تعلیمی اداروں میں امن ماحول انجمن طلبہ اسلام ہی کی وجہ سے ہے انجمن طلبہ اسلام تعلیم دوست پالیسیوں کے انعقاد کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔
ان خیالات کا اظہار چئیر مین کالجز شہیر سیالوی اور وائس چئیر مین کالجز کونسل پاکستان سید حسنین نوری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا انجمن طلبہ اسلام پاکستان بھر میں تعلیم برائے امن مہم کو ذریعے معاشرے میں بد امنی، انتشار ، فرقہ ورانہ فساد اور تعلیمی اداروں میں تعلیم کے نام پر غنڈہ گردی جیسے ناسور کو ختم کرنے کے لئے کوشاں ہے مہم کامیابی کی ساتھ جاری ہے۔
انہوں نے کہاذمہ داریوں کو امانت ہیں قائدین اور کارکنان کی امیدیوں پر پورا اترتے ہوء نظریہ انجمن کو ہر طالب علم تک پہنچائیں گے۔