برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر احمد کا کہنا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف عالمی محاذ بنایا جا رہا ہے جہاں بھی پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف سازش کی گئی اس کے سامنے کھڑا ہو جاؤں گا۔
لندن میں پاکستان پریس کلب کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ برطانیہ کے اٹارنی جنرل کے پاکستانی کمیونٹی کے خلاف بیان پر معافی کافی نہیں وہ استعفیٰ دیں۔
تقریب میں شریک سینیٹر مشاہد اللہ خان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت مشکلات پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے جس کے مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ تقریب میں دنیا نیوز کی 5 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔