نصرت اسلام پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد مصطفیۖ ریلی کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دربارِ عالیہ موہڑہ شریف (کوہ مری) کے خلفاء اور نصرت اسلام پاکستان سندھ کے صدر پیر صابر زمان کی قیادت میں نظیریہ مسجد کالا پل سے عظیم الشان میلاد مصطفی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں مریدین اور عاشقان رسول نے شرکت کی اس موقع پر محمد حامد ہارون ، محمد یار ،محمد ادریس ، مولانا محمد شریف ہارونی اور ترجمان عبدالرزاق سنگی بھی موجود تھے ۔ پیر صابر زمان نے کہا کہ حضور اکرم ۖ تمام کائنات کیلئے رحمت بن کر آئے۔

آپ کی آمد سے بت پرستی اور جہالت کا خاتمہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے دربار عالیہ موہڑہ شریف کے تحت جشنِ آمد ِ رسول ۖ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب اس دن کے بعد قیامت تک کوئی بھی دن اس دن سے زیادہ افضل اور مقدس نہیں ہو سکتا۔

اللہ تعالٰی نے بھی اپنے پیارے محبوب کی آمد کا جشن منایا اور جو صحابہ کرام کی بھی سنّت ہے۔ پیر صابر زمان نے مزید کہا کہ سیرت مصطفی ۖ کی آفاقی تعلیمات سے اپنے ظاہر و باطن میں انقلاب کے طور پر مناتے ہوئے حضور ۖ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے ۔ ماہِ ربیع اول رحمتوں و برکتوں والا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں سوئے ابلیس کے تمام مخلو قات اپنے پیارے محبوب ۖ کا بھرپور جشن اور خوشیاں مناتی ہے۔