استاذہ عفت مقبول صاحبہ کے ساتھ دورہ قرآن 2013 سے ہم بدلے ہماری سوچ انداز بدلے جنہوں نے مجھ سمیت بہت سے مردہ ذہن زندہ کئے قرآن کے فرقان سے استاذہ عفت مقبول صاحبہ اللہ کی شان جب ماہ رمضان میں قرآن سے آشکار کرتی ہیں تو دورہ قرآن سحر طاری کر دیتا ہے مسمریز کر دیتا ہے قرار جبھی ملتا ہے جب زندگی بدل کر خالق کو پہچان لیتی ہے ایک بار پھر اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں یہ پیارا موقعہ عطا فرما رہے ہیں استاذہ کو لائیو دیکھیں اور ہدایت کا سفر شروع کریں پاکستان میں ہونے والے 2019 دورہ قرآن کے آغاز سے پہلے ( اپریل 17 دو پہر 2 شاہنواز ہال میں اپینے ) روح کی تراوٹ اور ذہن کے سکون کے لئے سب بہنوں سہیلیوں کو ساتھ لے کر آئیں رمضان کی اہمیت افادیت تقدس کو سمجھتے ہوئے عبادات کو اعلیٰ درجات تک لے جائیں ویلکم رمضان کے اس عظیم الشان پروگرام کو بہترین موقعہ جان کر زندگی کو نکھار لیں ٌسنوار لیں کل کی بات لگتی ہے 6 سال پہلے اگست ٴ13 سال 2013 پہلی بار دورہ قرآن سنا دل کی عجیب حالت ہوئی بیچینی ایسی کہ ایک ہی دفعہ قرآن کو کسی طرح استاذہ سے سن لوں فورا استاذہ سے رابطہ کیا استاذہ کو فرانس آنے کی درخواست کی سمجھ گئی تھی میرا دل کچھ پارے سن کر الٹ پلٹ گیا ہے تو یہاں نجانے کتنی اور بہنیں ہیں جنہیں اس راستے کی ہدایت کی ضرورت ہے اتنےشارٹ نوٹس پر استاذہ کی اعلیٰ ظرفی کے وہ ناروے کی ٹکٹس کینسل کر کے فرانس تشریف لائیں استاذہ عفت مقبول صاحبہ کو فرانس میں مدعو کرنے کا اعزاز اللہ نے مجھے عطا فرمایا فرانس میں اللہ رب العزت نے دلوں کو بدلنے کے لئے انہیں چنا دین کیا ہے اور ہماری ذمہ داری کیا تھی ؟ بطور امت وسط پہلی بار پتہ چلا ہم تو وہ امت ہیں جو دوسروں کی بھلائی کے لئے اتاری گئی یہ مقام قرآن سے استاذہ نے سمجھایا پہلی بار فرانس میں ترجمہ قرآن رواج پانے لگا اور پھر جیسے اللہ اسے آسان کرتا گیا ایک کے بعد دوسری کلاس پھر تیسری سبحان اللہ گھر گھر ہدایت کی کرنیں در و یوار سے جھانکنے لگیں سنا سنایا دین اب شعور کے ساتھ نصیب ہونے لگا تاریخ اسلامی کس قدر شاندار عظیم اور قربانیوں پر مبنی ہے سورتیں پڑہتے گئے اور ماضی کی جہالت پر توبہ مانگتے گئے دل پگھلنے لگے ذہن تبدیل ہونے لگے اپنا حصہ ڈالنا ہے انشاءاللہ بس یہی سوچ یہی عزم ذہن دہرانے لگا پڑہا لکھا با وقار با اعتماد با وزن دلائل کے ساتھ اسلام کا اصل کامیاب باوقار مسلمان سامنے آنے لگا امت کی خستہ حالی کا راز کھلا قرآن سے دوری نیم مردہ امت کی زندگی کی کوششیں شروع ہوئیں اپنے گھروں سے بچوں سے شوہروں سے سبحان اللہ نمازیں ترجمہ سمجھ کر تشریح جان کر کیا سرور دیتی ہیں ہر حساس سوچ جو متلاشی تھی خیر کی ہدایت کی وہ لپکیں قدرت بار بار ہدایت کو دروازہ کھٹکھٹانے کی اجازت نہیں دیتی ایک ہی دستک ہوتی ہے جس نے لبیک کہ دیا وہ پا گیا یوں اللہ تعالیٰ نے ہم پر رحم فرمایا اور ہمیں ہدایت کیلئے چن لیا سال 2017 میں دورہ قرآن فرانس نے تاریخی اثرات مرتب کیے خواتین کی کثیر تعداد کے علاوہ پڑہی لکھی نئی پود پر مشتمل نوجوان بچیوں نے اس میں گہری دلچسپی لی یوں احیائے اسلام کا نیا دور شروع ہوا دورہ قرآن کے حرف حرف سے آگہی نے بڑہتے ہوئے شعور کا نیا باب رقم کیا دورہ قرآن سے استاذہ ایمان کا ننھا سا بیج دل میں داخل کر گئیں اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے کیسی برکات کا نزول کیا کہ آج باشعور پڑہا لکھا اسلام گھر گھر متعارف ہوچکا ہے اس کے لئے استاذہ عفت مقبول صاحبہ اور ان کی ٹیم فرانس جس نے دن رات ایک کر کے مشن کو آگے اور آگے بڑہایا ان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں اللہ نے کیسا انعام دیا نیت کےاخلاص کو کل جب استاذہ یہاں آئیں تھیں تو سوائے چند خواتین کے جو ان کی پہلی اسٹوڈنٹس تھیں کسی کو ان کے نام کا علم نہ تھا ایسی تاریکی تھی میں ڈوبا ہوا تھا فرانس آج محض 6 سال کے بعد جن کی ملاقات نہیں ہوئی وہ خود کو محروم سمجھتی ہیں استاذہ عفت مقبول صاحبہ کے ساتھ اللہ کی مدد اور پیارے نبیﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہمہ وقت مستعد بے لوث نور القرآن فرانس ٹیم ہے جن کی بہترین کارکردگی نے فرانس میں شعوری دین کا انقلاب بپا کیا ہے خواتین محروم مایوس اداس مضحمل نہیں آج وہ سمارٹ ایکٹو اور پُرعزم ہیں استاذہ نے بیج ڈالا ایمان کا نور القرآن ٹیم نے اپنیا نتھک کوششوں سے اس کی آبیاری کی کہ ٌ کل 2013 کا ننھا سا بیج آج تناور شجر ایمان کی صورت دین کی تھنڈی میٹھی چھاؤں بڑہاتا جا رہا ہے الحمد للہ فرانس نور القرآن ٹیم نے جس تیز رفتاری سے کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے زندگیاں بدل کر نئی تاریخ رقم کی ہے انبیاء دولت جاگیر نہیں چھوڑتے ان کا ورثہ علم ہے جو جو اسے بانٹے وہ وراثت کا حصہ دار کہلاتا ہےٌ الحمد للہ ہماری بے بسی لاچاری بے علمی کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے استاذہ کے علمی وجدان سے روشن کیا دین کی ایسی ہی ایک وارث استاذہ ہیں قرآن کو نبی پاکﷺ کی سنت کے مطابق ہر رمضان میں مکمل کرواتی ہیں ہر سال ہی چھائے ہوئے اندھیر کو مٹا کر نئی جگہہ پر ہدایت کے چراغ روشن کرنے کا باعث بنتی ہیں الحمد للہ صراط مستقیم سے پل صراط تک کا سفر ظلمت سے نور کا یہ سفر کون نہیں سننا چاہتا 17 اپریل بروز بدھ 2 بجے دوپہر شاہنواز ہال میں ایک بار پھر استاذہ کے ساتھ ویلکم رمضان انجوائے کیجیۓ سہیلیوں کو بہنوں کو لا کر بہترین اعلیٰ درجات حاصل کریں داعی دین بنیں زندگی کی بگڑتی ہوئی صورت کو پیغام الہیٰ سے سنوار کر دورہ قرآن سے محض ایک ماہ میں زندگی کو بدلتے دیکھیں جو صرف قرآن سے ممکن ہے ضرور آئیں ہدایت دستک دینے آ رہی ہے کھولو دل کے دروازے سب سے قیمتی تحفہ ترجمے سے قرآن سنو بچ جاؤ اور بچا لو امت کو ڈوبنے سے حرف اللہ کے بیان استاذہ عفت مقبول کا پھر کیسے ممکن ہے نور سے مرصع ہدایت کی نئی زندگی نہ ملے؟ فخر نسواں فخر اسلام دختر اسلام استاذہ عفت مقبول