لاہور : آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں انقلاب اسلامی کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 38 برس گزرنے کے باوجود انقلاب اسلامی تمام عالمی استکبار کو ان کی شکست کا پیغام دے رہا ہے۔ انہوں نے بانی انقلاب امام خمینی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امام کی قیادت میں رونما ہونے والے انقلاب کی فیوض و برکات سے آج بھی پوری دنیا کے باشعور عوام مستفید ہو رہے ہیں، انقلاب اسلامی کی بدولت دنیا میں جذبہ حریت پیدا ہوا اور طاغوت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ہمت پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے اثرات نہ صرف ایک خطے میں بلکہ پوری دنیا میں مرتب ہوئے ہیں، استعماری قوتوں نے اس کے خلاف کوششیں کی، لیکن یہ انقلاب وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتا چلا گیا۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں اسلامی بیداری کی لہر انقلاب اسلامی ایران کی بدولت ہے، انقلاب اسلامی ایران امام زمانہ کے عالمگیر انقلاب کی ایک جھلک ہے۔
سید سرفرازنقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے ١١فروری صیہونی طاقتوں کے لئے مایوسی اور مستضعفین جہان کے لئے امید کا دن ہے انقلاب اسلامی ایرا ن کی بدولت تحریک فلسطین کو تقویت حاصل ہوئی اور مسئلہ فلسطین قومی و علاقائی مسئلہ سے بین الاقوامی مسئلہ کی حیثیت اختیار کر گیا انقلاب اسلامی ایران نے دنیا پر یہ واضع کر دیا کہ استکبار کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی انقلاب ہی اصلی وسیلہ ہے جس کی بنا پر غلامی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے انقلاب اسلامی کی وسعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں اسلامی انقلاب نے عالم اسلام پر اپنے اثرات چھوڑے ہیں وہ وقت دور نہی جب انقلاب اسلامی تمام اسلامی دنیا کے ساتھ ساتھ باقی دنیا پر بھی چھا جائے گامرکزی صدر کاکہنا تھا کہ انقلاب اسلامی عالم اسلام کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے اس انقلاب کی بدولت پاکستان سمیت عالم اسلام میں انقلابی نہضتوں نے جنم لیا انقلاب سے ہمیں وحدت اور دشمن شناسی کا پیغام حاصل کر کے اپنے حقیقی دشمن اور دوست کی شناسائی کرنی ہوگی انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے موجودہ دور میں کہ جب ہرطرف اسلام کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا میں متعارف کروایا داعش اور تکفیری طاقتیں امریکہ اور اسرئیل کی پشت پناہی پر اسلام کے حقیقی چہرہ کو مسخ کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں کیونکہ داعش اور دیگر خباثتیں اسلام کے خوبصورت چہرے سے دہشت زدہ ہیں۔