امام حسین نے اسلام شریعت محمدی اور رسالت کے تحفظ کیلئے قربانی اسلام کو سربلند کر دیا۔مولانا باقر دانش

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے تحت امام بارگاہ باب الحوائج میں منعقد ہ سالانہ مجلس بسلسلہ شہادت امام حسین سے خطاب کرتے ہوئے حجة السلام المسلمین مولانا محمد باقر دانش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولا امام حسین نے ظالم حکمرانوں کے خلاف علم جہاد کو بلند کیا۔

اس لئے توفیق الہی درس کربلا اور ایک یونیورسٹی کی حیثیت رکھتی ہے امام حسین تمام مسلک کے مسیحا ہیں لہذا ان کا ذکر سننے کیلئے تمام مذاہب کے لوگ جمع ہوجاتے ہیں امام حسین ہدایت کے وہ چراغ ہیں جس کے پروانے خود بخود چلے آتے ہیں امام حسین نے اسلام شریعت محمدی اور رسالت کے تحفظ کے لئے عظیم قربانی دی ہیں امام حسین نے کربلا میں اپنی جان و مال اور گھرانے کی قربانیاں دے کر حدیث کو مجسم ثابت کر دیا۔

مجلس میں حدیث کساء سید قمر عباس رضوی ،سوز خوانی نقوی برادران اور سلام ارتضیٰ جونپوری اور منتظر حسین کاظمی نے انجام دیئے جبکہ نظامت کے فرائض نجمی حسن نے ادا کئے۔