کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ اسلام تنگ نظری کا درس نہیں دیتا، مسلم امہ کو اسلام روا داری، اخوت اور بھائی چارگی کی فضا قائم کرنے کی تلقین کرتا ہے، اسلام کے خلاف مغربی پروپیگنڈے دم توڑ چکے ہیں، اسلام خود کش حملوں اور بم دھماکو ں کے زریعے بے گناہ انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا۔
ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے ملکی وغیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام امن وآشتی کادرس دیتا ہے آج دنیا بھر میں اسلام کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیں ایک طرف دہشت گرد عناصر کے ذریعے اسلام کو نقصان پہنچایا جارہاہے تو دوسری جانب تہذیبی یلغار کے ذریعے نسل نو کی اخلاقات کو خراب کرکے انہیں منبر ومحراب سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کاپروپیگنڈہ کرکے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی حالیہ عالمی سطحی پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سے ثابت ہوگیا کہ دہشت گردی کے واقعات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلاوجہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑ نے کی ناکام کوششیں کی جاتی ہیں ، انہوں کہاکہ اسلام کے خلاف عرصہ دراز سے یہود ونصری ٰ سرگرم عمل ہیں ،اسلام سے نبردآزماء اور مسلمان قوم موجودہ دور میں ذلت ورسواء اتحاد واتفاق کے نہ ہونے کے باعث ہوئے ہیں ،مسلم امہ کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ مغرب کے افواہوں ،پروہیگنڈوں زد میں آنے کے بجائے باہمی اتحاد واتفاق سمیت اتحاد بین المسلمین کی فضا قائم کریں،مبلغین مسلم امہ کو یکجاں کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔