لاہور : تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر، پیر غلام رسول اویسی، سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد اور پنجاب کے صدر پیر توصیف النبی مجددی نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے آج یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کاپاسبان اورانسانی بقاء و فلاح کا ضامن ہے۔
اسلام نے عورت کوجتنی عزت و اہمیت دی ہے اس کی مثال دنیا کے کسی معاشرے میں نہیں ملتی ،عورت کووارثت میں حق دے خودمختار کیا گیا ہے، اسلام عورت پر مرد سے زیادہ سختی نہیں کرتا، مرد و عورت جسامت کے لحاظ سے مختلف ہیں۔
اس لئے اللہ تعالی نے عورت کوپردے کے ذریعے اپنی عزت وپاکیزگی کومحفوظ رکھنے کاحکم فرمایا تو مرد کو بھی نگاہ نیچی رکھ کرمائووں بہنوں اوربیٹیوں کوتحفظ دینے کے ساتھ مرد کوپرہیزگاررہنے کی تلقین فرمائی ہے۔
مسلمان مرد ماں بہن، بیوی اور بیٹی کی عزت پرجان قربان کرتے ہیں جبکہ دیگرمذاہب کے لوگ مختلف مقاصد کیلئے عورتوں کو قربان کر دیتے ہیں، اسلام نے معاشرے کا بہترین توازن قائم کرنے بنیادی حصول ترتیب دیئے ہیں جن میں اہم ترین نکاح ہے۔
نکاح سے عورت کو عزت و احترام حاصل ہونے کے ساتھ اس کے مالی مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں، ہماری مائیں بہنیں اور بیٹیاں منافقوں کی باتوں پرکان نہ دھریں اسلام عورت کیلئے بالکل بھی سخت نہیں