اسلام میں خواتین کا کردار ہمیشہ اہم اور مثبت رہا ہے، آصفہ سیلم
Posted on April 3, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: اسلام میں خواتین کا کردار ہمیشہ اہم اور مثبت رہا ہے، اسی طرح پاکستان کی تاریخ میں بھی خواتین نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے چاہے جنگ ہو یا جہاد یا پھر کو ئی قدرتی آفت ہو، جس طرح تھر متاثرین کیلئے امداد جمع کرنے سے لے کر تھر متاثرین کے گھروں تک پہچانے میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کا اہم کردار کیا ہے اور جس طرح دوکانوں ، گھروں اور چوراہوں میں کھڑے ہو کر ایک ایک روپہ جمع کیا اور پھر خود جا کر خاص کر تاشفین شاہد ،آصفہ سیلم،نائیلہ تحسین نے متاثرین میں امداد تقسیم کی اور متاثرا بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور تھر کی خواتین کے ساتھ جس طرع ہمدردی کا اظہار کیا۔
ہمیشہ اپنی خدمات تھر کے بچوں ، بہنوں کیلئے پیش کرنے کا عہد کیا تحریک انصاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کارکنان ، ورکرز اور سپوٹرز تحریک انصاف کی اُن خواتین کو سلام پیش کر تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارسنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاشفین شاہد ،آصفہ سیلم،نائیلہ تحسین،شہزادی اورنگ زیب، ثانیہ کامران ، فاطمہ قادر ،لبنہٰ ملک ، مومنہ عمران ،نصرت جمشید،روبینہ اختر ،تنزیلہ عمران ، جویریہ ارحم ، ڈاکٹر سیمی بخار ،ڈاکٹر انیسہ فاطمہ اور سعدیہ سہیل کی ورکنگ اور دن رات کی محنت قابلِ ستائش ہے۔ اکیسویں صدی میں بھی افسوس کے ساتھ پاکستانی معاشرے میں جہالت ، غربت اور ایسے سماجی روایوں کا سامنا ہے جن کے حل کیلئے سیاسی سطع پر اقدامات کی اہم ضرورت ہے خاص کر خواتین کے حقوق اور بچوں سے جبری مشقت اور بنیادی انسانی حقوق ہیں ، پاکستان تحریک انصاف خواتین کے حقوق کے تحفظ اور اسلام میں حاصل خواتین کا وہ مقام جو انصاف اور برابری کی بنیاد پر ہے دلانے کی ہمیشہ خواہاں ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com