اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے علاقے تھانہ بارہ کہو میں سری چوک کے قریب 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اٹھال گروپ اور راجہ ناصر گروپ کے افراد کے درمیان رات گئے زمین کے تنازعے پر فائرنگ ہوگئی، فائرنگ کے نتیجے میں 25 سے 30 سال کی عمر کے 2 نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے جنھیں اسلام آباد کی پولی کلینک منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔