اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے 3 مزید تعلیمی ادارے پولیس نے خالی کرلیے اور پولیس اہلکاروں کو اسپورٹس کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے 3 مزید تعلیمی ادارے پولیس نےخالی کر دیئے۔
خالی کیے جانے والے اداروں میں ایف ایٹ تھری بوائزاسکول ، ایچ نائن کالج اور پرائم منسٹرکالونی میں قائم بوائزا سکول بھی خالی شامل ہیں. پولیس ذرائع کا کہنا ہے ، پولیس اہلکاروں کواسپورٹس کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاہم 7 وفاقی تعلیمی اداروں میں پنجاب پولیس کے اہلکار موجود ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث 14 ہزار اہلکار اسلام آباد بلائے گئے تھے.ان پولیس اہلکاروں کو 63 تعلیمی اداروں میں رہائش فراہم کی گئی تھی۔