اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔
پرویز مشرف کیخلاف غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت آج ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن کی عدالت میں ہونا تھی۔
گزشتہ سماعت پر ملزم اور شہداء فائونڈیشن کے وکلاء نے استثنیٰ کی درخواست پر دلائل مکمل کیے تھے اور آج عدالت نے پرویز مشرف کی مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ سنانا تھا۔
تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث آج کوئی کارروائی نہ ہو سکی، ڈیوٹی جج نے سماعت تیرہ فروری تک ملتوی کر دی۔