اسلام آباد (جیوڈیسک) انٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق نوشہرہ کا رہائشی جعفر علی بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ راولپنڈی سے نجی ائیرلائن کی پرواز سے ابوظہبی جا رہا تھا۔
اے این ایف کاونٹر پر تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی جو ملزم نے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ اے این ایف حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔