اسلام آباد میں اذان اور نماز کا ایک ہی وقت مقرر کرنے کا فیصلہ

Mosque

Mosque

اسلام آباد (جیوڈیسک) دارالحکومت کی تمام مساجد میں اذان اور نماز کا ایک ہی وقت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد اور گرد نواح میں ایک ہی نظام صلوٰۃ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت دارالحکومت کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں اذان اور نماز کا وقت مقرر کیا جائے گا جب کہ نماز کے اوقات کے دوران مقامی مارکیٹیں بھی بند رہیں گی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اس حوالے سے 10 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جو اذان اور نماز کے اوقات طے کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرے گی۔