اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو محفوظ سمجھنے والوں کی غلط فہمی دور ہو جانی چاہئے۔
قائد حزب اختلاف نے پمز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما نے کہا کہ دہشت گردوں کے اسلام آباد کچہری میں چالیس منٹ رہنے کے بعد انتظامیہ کی موجودگی کا جواز نہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے وزیر داخلہ کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو محفوظ ترین قرار دینے والے وزیر داخلہ دہشت گردی پر استعفیٰ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف ایوان میں آ کر اعتماد میں لیں۔