اسلام آباد (جیوڈیسک) افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شمالی وزیرستان میں مارٹر حملے پر سخت احتجاج کیا گیا، افغانستان حکومت سے کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں افغان بارڈر پولیس کی طرف سے داغے گئے۔
مارٹرز میں دو پاکستانی شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ افغان ناظم الامور کو حکومت پاکستان کی طرف سے سرحد ی خلاف ورزی پر سخت تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔