اسلام آباد ایئرپورٹ سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

Islamabad airport

Islamabad airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے دوران چیکنگ جدہ جانے والے ایک مسافر کے سامان سے منشیات برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 633 کے ایک مسافر کے سامان سے ہیروئن برآمد کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے ملزم کا نام سلیم اور وہ صوابی سے تعلق رکھتا ہے، ملزم کے سامان سے ایک کلو 200 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے، ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔