اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر نے سیکیورٹی کا پول کھول دیا

Islamabad Airport

Islamabad Airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر نے رقم دے کر سامان کو کسٹم سے کلیئر کرالیا، مسافر اہلکار سے لین دین کی خفیہ فلم بناتا رہا اور برطانیہ پہنچ کر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کر دی۔ برطانوی حکام نے سوشل میڈیا پر اہلکار کی لین دین کی فوٹیج کا نوٹس لے لیا ہے اور اس معاملے پر برطانوی حکام نے مشیر ہوابازی کیپٹن شجاعت عظیم سے رابطہ کیاہے۔ کیپٹن شجاعت کا کہنا ہے

فوٹیج کا جائزہ لیاگیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ تاہم ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیرعالم کا کہنا ہے کہ واقعہ پاکستان میں ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کی کوتاہی نہیں، اہلکار نے کسٹم ڈیوٹی عائد نہ کرنے کے پیسے لیے۔ لین دین میں ملوث اہلکار کو معطل کرکے حراست میں لے لیا گیاہے۔