اسلام آباد(جیوڈیسک) بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر اٹلی جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 60 کیپسول برآمد کر لئے گئے ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے اٹلی جانے والے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔
ملزم کا تعلق کھاریاں سے ہے اور وہ نجی پرواز ای کے 615 کے زریعے دبئی کے راستے اٹلی جا رہا تھا، چیکنگ کے دوران ملزم کے پیٹ سے ہیروئن کے 60 کیپسول برآمد کر لئے گئے۔ اے این ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔