کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے کے طیارے میں خرابی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے بند کردیا گیا ہےجسی کی وجہ سے کئی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ سی اے اے کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ 747 طیارے کا ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا۔
جس کی وجہ سےرن وے پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ کہ خراب ہونے والے طیارے کا تیل بہہ گیا ہے، تیل پھیلنے کے باعث رن وے پر کوئی طیارہ نہ لینڈ کرسکتا ہے۔
نہ ٹیک آف اس لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی کئی پروازوں کو فضا میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی اے اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے پر خراب ہونے والے طیارے کو ہٹا دیا گیا ہے،ایئرپورٹ جلد پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ کھلنے میں 20 منٹ لگیں گے۔