اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رن وے کھول دیا گیا۔ آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ائیرپورٹ منیجر ایاز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رن وے کھول دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ ٹیک آف سے قبل فنی خرابی کے باعث رن وے پر روک لی گئی تھی، ائیرپورٹ منیجر نے بتایا کہ بوئنگ جہاز پی کے سات سو سینتالیس کو رن وے سے ہٹا لیا گیا ہے، ائیرپورٹ ہرقسم کی قومی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے کلئیر کر دیا گیا ہے۔