اسلام آباد (جیوڈیسک) بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے نجی ایئرلائن کی پرواز سے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا تھا۔
اسام آباد کے بےنظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر کے قبضے 2 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف کے عملے نے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے۔
اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کا تعلق ہنگو سے ہے، اے این ایف نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مسافر سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔