اسلام آباد (جیوڈیسک) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر کے سامان سے اسلحہ برآمد کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے۔
اے ایس ایف حکام نے بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ابو ظہبی جانے والے مسافر مقدس خان کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے سامان سے 12 بور پستول کے 6 راؤنڈ برآمد ہوئے۔ اے ایس ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔