کراچی (جیوڈیسک) اسلام آباد ایئرپورٹ دنیا کے بدترین ہوائی اڈوں میں سرفہرست ہے۔اس سے قبل اس فہرست میں منیلا کا ہوائی اڈا سرفہرست تھا۔ کینیڈا کی Guide to Sleeping at Airports سائٹ کے سروے کے نتیجے میں آرام دہ ماحول، سہولیات ، صفائی اور کسٹمر سروس کی بنیاد پراسلام آباد بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دنیا کے بدترین ہوائی اڈا قرار دیا گیا۔
2014 کے بدترین ایئرپورٹ کی رپورٹ میں ایک مسافر کے اس اقتباس کو بھی شامل کیا گیا جس نے جارحانہ سیکورٹی چیکنگ اور ہجوم کی وجہ سے اسے ایک مرکزی جیل سے موازنہ کیا۔ سفر کرنے والے ایک دہائی سے زائد عرصے سے مسافروں کو ہینڈل کرنے میں ہوائی اڈے کی ناکامی کے بارے میں شکایت کرتے آرہے ہیں۔
سائٹ کے مطابق اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ 2016 ءکے وسط میں مکمل ہو گا ، نئے ہوائی اڈے سے ڈرامائی انداز میں سفر کی بہتر سہولتیں ہونی چاہیے۔ منیلا کا ایئرپورٹ جو گزشتہ 3 سال سے مسلسل بدترین ایئرپورٹ میں سرفہرست رہا اب وہ چوتھے نمبر ہے۔
2014 بدترین ایئرپورٹ کی فہرست میں دوسرے پر سعودی عرب کا جدہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، تیسرے پر نیپال کا کھٹمنڈو تری بھون بین انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پانچویں پر ازبکستان کا تاشقند کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔
جبکہ چھٹے پر فرانس میں پیرس کا ٹل ایئرپورٹ، ساتویں پر جرمنی کا فرینکفرٹ ہیں ،آٹھویں پر اٹلی کا برگیمو اور یوالسیریو ، نویں پر جرمنی کا برلن ٹیگل اور دسویں پر نیویارک شہر لگوارڈیا ایئرپورٹ شامل ہے۔