اسلام آباد : آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2015 بھی پیش کر دیا گیا
Posted on January 3, 2015 By Geo4 Webmaster اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Nawaz Sharif
اسلام آباد(جیوڈیسک) 21 ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ آرمی ایکٹ 1952 میں مزید ترمیم کا بل بھی پیش کردیا گیا۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔وفاقی وزیر قانون پرویز رشید نے آئینی ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا۔
وزیر قانون نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی ایوان میں پیش کر دیا وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی میں پہنچ گئے۔