اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہونے والے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کل اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تیارکیا جائے گا، اجلاس میں خیبرپختونخواحکومت کی کارکردگی اور محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔